عطاء محمد خان کے لکھے ہوئے قومی و ملی نغمے آج سوشل میڈیا پر لانچ ہوں گے

عطاء محمد خان کے لکھے ہوئے قومی و ملی نغمے آج سوشل میڈیا پر لانچ ہوں گے

لاہور(فلم رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن(ر)عطاء محمد خان کے لکھے ہوئے قومی و ملی نغمے یوم آزادی کے موقع پر مختلف پلیٹ فارم اور ٹی وی چینل سے نشر کئے جارہے ہیں۔آج ان قومی وملی نغموں کو سوشل میڈیا پر بھی لانچ کیا جائے گا ،ان قومی وملی نغموں کو ملک کے نامور گلوکار عبدالرؤف اور شہرگل نے ساتھیوں کے ہمراہ گایاہے۔واضح رہے ان قومی وملی نغموں میں سرفہرست ترانہI love my pakistanشامل ہے اس قومی نغمے کو لاہورآرٹس کونسل (الحمراء)میں فلمایا گیا ہے۔ اس ترانے کی موسیقی فیصل اقبال نے ترتیب دی ہے،ویڈیو ڈائریکٹر جوی ہیں۔

مزید : کلچر