مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس سے نمٹنے کے لئے سپرے کا عمل شروع
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس سے نمٹنے کیلئے سپرے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ جانور اور بیوپاری کانگو وائرس جیسے موذی مرض کا شکار نہ ہو سکیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی نے شاہ پور کانجراں مویشی منڈی سمیت اپنے زیر انتظام لاہور ڈویژن کی تمام مویشی منڈیوں میں کانگو بخار سے حفاظتی تدابیر و انتظامات اور آگاہی کے لیے ورکز سیمینار کروایا گیا،جہاں ورکرز کو بتایا گیا کہ کانگو وائرس کی روک تھام کے لیے کیا کیا اقدامات اٹھانے چائیے۔
سیمینار میں شامل ماہرین نے بتایا کہ کانگو وائرس جانورورں میں موجود چچڑوں سے ہوتا ہے۔مزید بتایا کہ کانگو بخار انتہائی مہلک بیماری ہے جو کہ جانوروں میں موجود چچڑوں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔یہ انسانوں کے خون میں منتقل ہوتی ہے۔کانگو وائرس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ فوری طور پر چچڑوں کا تدارک کیا جائے ۔ماہرین نے بتایا کہ چچڑوغٖیر دن کے وقت عام طور پر جانوروں کے جسم سے اتر جاتے ہیں اور رات کے وقت دوبارہ جانوروں پر چڑھ کر خون پینا شروع کر دیتے ہیں۔چچڑوں کے باعث جانوروں اور انسانوں میں بہت سی مہلک بیمایاں پھیلنے کا خدشہ موجود ہوتا ہے۔بیوپاریوں اور قصاب حضرات سمیت مویشی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد اس بیماری سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔لہذا اس بیماری کے پھیلاؤ اور چچڑوں کے تدارک کے سلسلے میں منڈیوں میں صفائی کے انتظامات بہتر ہیں جو کہ کانگو وائرس کی روک تھام کرنے کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کا