محکمہ اوقاف کا قبضہ مافیا کیخلاف شکنجہ تیار ،سیکرٹری نے زمینوں کا ریکارڈ مانگ لیا

محکمہ اوقاف کا قبضہ مافیا کیخلاف شکنجہ تیار ،سیکرٹری نے زمینوں کا ریکارڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(محمد نواز سنگرا) محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضہ مافیا کے خلاف شکنجہ تیار ۔سیکرٹری محکمہ اوقاف و مذہبی امور نوازش علی نے اسٹیٹ ونگ سے زمینوں کے قبضے کا ریکارڈ مانگ لیا۔ریکارڈ کی جانچ پڑتا ل کے بعد قابضین کے خلاف سخت ایکشن متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ اوقاف کی صوبے بھر میں 76ہزار میں سے7ہزار ایکٹر اراضی پر قبضہ ہے ۔زمینوں کے واگزار نہ ہونے کی وجوہات مافیا کا بااثر ہونا اور مقدمہ بازی ہے۔تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری محکمہ اوقاف و مذہبی امور نواز ش علی نے صوبے بھر میں محکمے کی زمینوں پر قبضے کی تمام تر تفصیلات مانگ لی ہیں کہ کتنی زمینوں پر قبضہ ہے اور زمین کہاں کہاں واقع ہے اور واگزار کیوں نہیں کرائی جا رہی۔معلوم ہوا ہے کہ صوبے بھر میں زمینوں کو واگزار کرانے کیلئے ایک سروے کیا جا رہا ہے کہ کتنی زمینوں پر لوگ کہاں کہاں اور کب سے قابض ہیں معلوم ہوا ہے کہ 15اضلاع کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے اور باقی کا بھی سروے مکمل کر نے کے بعد قابضین کے خلا�آپریشن شروع کیا جائے گا اور محکمے کی زمین کو واگزار کرایا جائے گا۔معلوم ہو اہے کہ محکمہ کی مقبوضہ 7ہزار ایکڑ زمین میں 4ہزار ایکڑ شورکوٹ ضلع جھنگ میں ہے جن سے جب واگزار کرانے کی کوشش کی گئی تو قابضین عدالت چلے گئے اورعشروں سے زمینوں پر قابضین ہونے اور لینڈ ریفارم ایکٹ کے تحت زمینوں کی ملکیت کا دعویٰ کرنے لگے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ چیف ایڈمنسٹر نواز ش علی قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کر کے زمینوں کو واگزار کرانے اور محکمے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے اور محکمے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی بھرپور انداز میں حوصلہ شکنی کا ارادہ رکھتے ہیں ۔