تنظیم اتحاد امت جشن آزادی کے سلسلے میں 14مقامات پر کیمپ لگائے گی

تنظیم اتحاد امت جشن آزادی کے سلسلے میں 14مقامات پر کیمپ لگائے گی

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)تنظیم اتحاد امت جشن آزادی کے سلسلہ میں 14اگست کو 14مقامات پر’’آزادی کیمپ ‘‘لگائے گی۔جبکہ گھروں پرپرچم لہرائے جائیں گے،ریلیوں میں ہاتھوں کی زنجیربنائی جائے گی،گھروں،گاڑیوں موٹرسائیکلوں کو سبز ہلالی پرچم سے سجایا جائے گا۔جمعہ کے خطبات میں آزادی کی نعمت کے موضوع پر خطبات دئیے جائیں گے ۔جس میں اکابرین تحریک پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

یہ بات چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان اور ناظم اعلیٰ اتحاد امت اسلامک سنٹر محمد ضیاء الحق نقشبندی نے تنظیم کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا قربانی کی نعمت کا اندازہ لگانا ہوتو پھر کشمیر ی عوام کے دکھوں اور مصیبتوں کو سامنے رکھ کر آزدی کی نعمت کا ہمیں زیادہ اندازہ ہوسکتا ہے ۔اس لیے حکومت کوچاہیے کی وہ کشمیری عوام کے زخموں پر مرہم رکھے اور عالمی برداری کے سامنے کشمیر کی آزادی کے لیے پالیسی وضع کرے تاکہ کشمیری عوام آزادی کے ماحول میں سانس لے سکیں انہوں نے کہا کہ جن مقامات پر آزادی کیمپ لگائے جائیں گے،ان میں پنجاب اسمبلی ،گورنر ہاؤس،مسجد شہداء،ناصر باغ،انارکلی ،ریلوئے اسٹیشن ،لاری اڈا،واہگہ باڈر،جیل روڈ،داتادربار،مینار پاکستان ،پریس کلب ،کینال روڈاورفیروزپور روڈ شامل ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -