وزیر بہبود آباد کا دورہ سروسز ہسپتال فیملی ہیلتھ کلینک،مریضوں کے ساتھ بات چیت
لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے اچانک سروسز ہسپتال کے فیملی ہیلتھ کلینک کا دورہ کیا انہوں نے موقع پر موجود کلائنٹس سے فیملی ہیلتھ کلینکس کی خدمات سے متعلق دریافت کیا کہ کیا وہ ان کی خدمات سے مطمئن ہیں مزید یہ کہ سٹاف کا رویہ ان کے ساتھ کیسا ہے آیا انہیں بر وقت کنسلٹنٹس میسر ہوتے ہیں کلائنٹس کی طرف سے مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا مزید براں صوبائی وزیر نے سٹاف کی حاضری ،باقاعدگی اور صفائی ستھرائی کے انتظام کا جائزہ بھی لیا اور صورتحا ل کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے عملے کو کلینک کے ماحول کو کلائنٹس کے لیے دوستانہ اور خوشگوار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے انہوں نے کونسلنگ کے طریقے کا ر کو مزید بہتر اور فعال بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں۔