حکمران جماعت ناکام لیگ کا روپ دھار چکی ہے،مرزا رمضان بیگ

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنما مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنی ناکا میوں کی وجہ سے ایک نا کام لیگ کا روپ دھار چکی ہے اور اس جماعت کی پالیساں ملک و قوم کے لئے وبالِ جان بن چکی ہیں اس جماعت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان فاصلے مزید بڑھ گئے ہیں اور غریب مزید مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو ر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت ہر محاز پر بُری طرح سے ناکام ہو چکی ہے پنجاب میں سالہا سال سے تسلسل کے ساتھ اقتدار پر قابض مسلم لیگ( ن) صوبے میں امن و امان، مہنگائی، بیروزگاری پر قابو پانے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے عوام حکومت کی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں اور ان کی حکومت سے چھٹکارے کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔