اگلے انتخابات میں تحریک انصافہی کامیاب ہو گی،عمر کسانہ

اگلے انتخابات میں تحریک انصافہی کامیاب ہو گی،عمر کسانہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ 2018کے الیکشن میں جیتنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں کیونکہ دونوں جماعتیں ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہیں لہذا اگلے عام انتخابات میں صرف تحریک انصاف ہی کامیاب ہو گی ۔پیپلز پارٹی کراچی سے بدامنی اور بھتہ خوری کا خاتمہ نہیں کر سکی یہ تو رینجر کو کریڈٹ جاتا ہے جس نے کراچی میں امن قائم کیا اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے ۔ تاہم اب پیپلز پارٹی فوج اور رینجر کا کریڈٹ بھی اپنے نام کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن سندھ کے عوام باشعور ہیں۔

کہ اب کسی بھی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔ اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا 2018کا الیکشن جیتنے کے متعلق بیان انکی خواہش تو ہو سکتی لیکن یہ حقیقت نہیں ہو سکتی ۔پیپلز پارٹی اگر سندھ میں ناکام ہوئی ہے تو مسلم لیگ ن پنجاب اور وفاق دونوں میں ڈلیور نہیں کر سکی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -