ملک عملی طور پر غلامی کی دلدل میں دھنستا جارہاہے،ذکر اللہ مجاہد

ملک عملی طور پر غلامی کی دلدل میں دھنستا جارہاہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اس وقت ملک عملی طور پر غلامی کی دلدل میں گھستا جارہا ہے ۔حکمرانوں نے ملک و قوم کی آزادی قرضوں کی مد میں گروی رکھی ہوئی ہے۔عوام پر بے تحاشا ٹیکسوں کا بوجھ لاد کر ان کا پیسہ لوٹا جارہا ہے اور بیرون ممالک منتقل کیا جا رہاہے ۔ان خیالا ت اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ، صدر علاقہ غربی میاں محمد رفع ، انجینئر خالد عثمان ،خلیق احمد بٹ ،عبدالرشید مرزا ، ذکی الدین شیخ ، وسیم اسلم قریشی ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ حکمران عوام دشمن پالیسیوں کے ذریعے عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔ملک بے شمار مسائل کا شکار ہو رہا ہے ملک میں نظام تعلیم کا ناقص معیار ، طبی سہولیات کا فقدان، لوڈشیڈنگ کا عذاب ، بے روزگاری سے نوجوان خود کشی کرنے پر مجبور اورجرائم کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ہمارا ملک ٹیکنالوجی کے دور میں ہوتے ہوئے بھی پتھر کے دور میں زندگی گذار رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن ہر مسائل کی فرسودہ جڑ کا کردار ادا کر رہی ہے ۔ ملکی وسائل اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے جس سے ملکی معیشت میں کمی اور بیرونی قرضوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ ہوتی جار ہی ہے ۔