جرمنی میں دہشتگردی کے واقعات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،راغب نعیمی
لاہور(خبر نگار خصوصی)معروف مذہبی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ جرمنی میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کااسلام سے کوئی تعلق نہیں۔دین حنیف امن وسلامتی کامذہب ہے،دہشتگردی کی تمام صورتیں حرام اورقابل مذمت ہیں۔
اسلامی تعلیمات انسانی ہمددری ومساوات پرمبنی ہیں۔جرمنی وفرانس میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کوبنیاد بناکر مسلمانوں تنقیددرست نہیں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں جرمنی سے آئے ہوئے جماعت علماء اہل سنت جرمنی کے صدرمولانا محمداشرف چودھری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر علامہ راغب نعیمی نے انہیں جامعہ نعیمیہ کے نئے تعلیمی،فلاحی تعمیراتی منصوبوں پربتایا اور آئندہ کے تعلیمی اہداف بارے آگاہی دی۔مولانا محمداشرف چودھری نے کہاکہ جامعہ نعیمیہ اوراس سے منسلک مدارس مساجداورآئمہ وخطباء دنیا میں دین حنیف کے پرچارمیں اہم کرداراداکررہے ہیں۔