پنجاب بھر میں غیر قانونی شکاریوں کے خلا فآپریشن تیز کر دیا گیا

پنجاب بھر میں غیر قانونی شکاریوں کے خلا فآپریشن تیز کر دیا گیا

لاہور(اپنے نمائندے سے)صو بہ بھر میں غیر قانونی شکاریوں کے خلاف جاری آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ ضلع قصور میں متعدد مقامات پر چھاپے مار کر 21 غیر قانونی شکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان سے ایک لاکھ روپے بطور محکمانہ معاوضہ وصول کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی ضلع قصور میں غیر قانونی شکار کی روک تھا م کے لئے تشکیل دی گئی چھاپہ مار ٹیم نے ضلعی افسر جنگلی حیات قصور میاں محمد رفیق کی سربراہی میں ماہ جولائی کے دوران چھاپے مار کر 21 ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چالان کیئے اور 15 شکاریوں کو فاختہ ،کبوتر، نیٹنگ اور شوٹنگ کا مرتکب ہونے پر ان سے ایک لاکھ4 ہزار روپے بطور محکمانہ معاوضہ وصول کر لیا ہے جبکہ 6 غیر قانونی شکاریوں کو مزید کارروائی کے لئے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے صوبہ بھر کے افسران کو اپنے متعلقہ علاقوں پر کڑی نگاہ رکھنے اور غیر قانونی شکاریوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنے اور کسی بھی قسم کے اثرو رسوخ کو خاطر میں نہ لانے کی ہدایات دی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1