معصوم بچوں کے اغواء کے واقعات تشویشناک ہیں،ناصر اقبا ل

معصوم بچوں کے اغواء کے واقعات تشویشناک ہیں،ناصر اقبا ل

لاہور(پ ر)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ، سینئر نائب صدورمحمدفاروق چوہان، ندیم اشر ف ، تنویر خا ن،میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ، صدر کراچی یونس میمن، صدرپنجاب محمدیونس ملک ، صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدر فیصل آبادندیم مصطفی ،صدر قصور میاں اویس علی اورصدرٹیکسلاسردارمنیراختر نے کہا ہے کہ پنجاب میں معصوم بچوں کے اغواء کے واقعات تشویشناک ہیں۔اغواء کاروں اوران کے کارندوں کوپوری طاقت سے کچلناہوگا ۔معصوم بچوں کوشرپسندوں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔حکمرانوں نے کوئی ایکشن نہیں لیااسلئے عدالت عظمیٰ نے آئی جی پنجاب کوطلب کیا۔پولیس تنہا کچھ نہیں کرسکتی دوسرے ریاستی ادارے اورعام شہری بھی سماج دشمن عناصر کاسراغ لگانے اوران کی گرفتاری کیلئے اپنااپناکرداراداکریں۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ یہ ایک دوسرے پرملبہ گرانے کاوقت نہیں ، سکیورٹی فورسز جوائنٹ ایکشن پلان ترتیب دیں اورمغوی بچوں کوبحفاظت برآمدکریں ۔مغوی بچوں کے ماں باپ کی کیفیت ہردردمند انسان سمجھ سکتا ہے،وہ صبر وتحمل اورامید کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1