بچوں کی اغوا کی وراداتیں ،شہریوں نے اپنی ’’عدالتیں ‘‘لگالیں ،اغوا کے شبہ میں بے گناہ لوگوں پر تشدد

بچوں کی اغوا کی وراداتیں ،شہریوں نے اپنی ’’عدالتیں ‘‘لگالیں ،اغوا کے شبہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) بچوں کے اغوا کی آڑ میں شہریوں نے سڑکوں پر عدالتیں لگا لیں، اغوا ء کار کے شبہ میں مختلف علاقوں میں معصوم لوگوں کو بری طرح پیٹ ڈالا،با غبانپو ر ہ کے علاقہ میں شہریو ں نے 2ما ہ کے بچے کے والدپر اسی کے اغوا کے شبہ میں لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی اور پو لیس کے حوالے کردیا ۔ دوسری جا نب شہر میں ایک گرو ہ متحر ک ہے جو مختلف علاقوں میں بچو ں کے اغوا کے سلسلے میں خوف وہرا س پھیلا تا ہے ۔پو لیس کا کہنا ہے کہ اغوا ہو نے والے بچوں کے مقد ماٹ میں متعد د ملزما ن کو گرفتا ر کیا گیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق صو با ئی دا ر لحکومت میں بچو ں کے اغوا کی واردتو ں کے پیش نظر شہریو ں نے سڑکو ں پر اپنی ہی عدا لتیں لگا کر اغواکے شبہ میں معصوم لوگوں کو پیٹنا اور اغواکا ر کا نام دے کر ذاتی دشمنیوں کا بدلہ لینا شروع کر دیا ہے ۔ گزشتہ روز با غبا نپو ر ہ کے علاقہ میں محنت کش ر کشہ ڈرا ئیور اشفا ق اپنے بچے کو حفاظتی ٹیکے لگوانے لے جا ر ہا تاتھا کہ علاقہ کے 8افرا د نے اسے اغوا کا ر کے شبہ میں ما ر نا پیٹنا شروع کردیا ۔ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر اشفا ق کو حرا ست میں لیا اور تھا نہ میں منتقل کردیا جہا ں اشفا ق نے بتایا کہ وہ کو ئی اغواء کا ر نہیں بلکہ ر کشہ ڈرا ئیور ہے اور اپنے 2ما ہ کے بیٹے سبحا ن کو حفاظتی ٹیکہ لگوانے جا ر ہا تھا کہ محلے کے اوبا ش نعیم وغیر ہ نے ذاتی ر نجش کی وجہ سے یہ حر کت کی ۔اشفا ق نے پو لیس کو اپنے بیٹے کی جنم پر چی سمیت د یگرکوائف بھی د کھا ئے جس پر پو لیس نے اسکے اہل خا نہ کو اطلا ع دی اورشیر خوار بچے کو والد ین کے حوالے کر کے نعیم کے خلا ف کا رروا ئی کاآغا ز کردیا ہے ۔ واضح ر ہے کہ تین روز قبل بھی با غبا نپو ر ہ میں شہریو ں نے ایک د ما غی معذور شخص کو بچے کے اغواء کے شبہ میں پکڑ لیا اور اسکی در گت بنا دی بعدازا ں پو لیس کی مدا خلت پر لواحقین کے حوالے کیا اور تھا نہ کے با ہر شد ید احتجا ج کے ساتھ تھا نہ کے گیٹ اور دیو ارو ں پر بھی ڈ نڈے بر سائے جس پر پو لیس اہلکاروں نے ہو ائی فا ئر نگ کرکے مظا ہرین کومنتشرکیا۔ ایساہی ایک واقعہ دوروز قبل ہر بنس پو ر ہ کے علاقہ میں پیش آیا جہا ں شادی ہالز کے باہر غبارے فروخت کرنے والے کو مشتبہ اغوا کار بنا ڈالا۔ وہ التجائیں، منت سماجت کرتا رہا مگر کسی نے نہ سنی اور 50 سالہ غبارہ فروش زاہد اقبال پر ہجوم نے اغواء کا ر کاالزام لگا کر تشدد کیا۔ہربنس پورہ پولیس نے بڑی مشکل سے زاہد اقبال کی مشتعل ہجوم سے جان بچائی اور اسے تھانے منتقل کیا۔دوسری جا نب شہر میں ایک گرو ہ ایسا گرو ہ بھی متحر ک ہے جو بچو ں کے اغواء کا ڈرا مہ ر چا کر شہریوں میں خوف وہرا س پھیلا ر ہا ہے ۔ اس حوالے سے پو لیس نے خد شتہ ظا ہر کیا ہے کہ یو حنا آبا د یا سانحہ ڈ سکہ جیساکو ئی واقعہ رو نما ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے شہریو ں سے اپیل کی جا تی ہے کہ اگر کسی مشکو ک شخص کو د یکھیں تو پو لیس کو اطلا ع دیں ،خود اپنی عدا لت نہ لگا ئیں ۔ پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں بچو ں کے اغواسے متعلق در جنو ں افغا نیوں سمیت ر یکا رڈ یا فتہ ملزمان کو حرا ست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جا ر ی ہے ۔

مزید :

علاقائی -