مزنگ چنگی ڈیفنس ،تیز رفتار کاروں نے 6سالہ بچے اور موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا،ڈرائیور فرار

مزنگ چنگی ڈیفنس ،تیز رفتار کاروں نے 6سالہ بچے اور موٹر سائیکل سوار کو کچل ...
 مزنگ چنگی ڈیفنس ،تیز رفتار کاروں نے 6سالہ بچے اور موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا،ڈرائیور فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) مختلف مقامات پر تیز رفتار کاروں نے ایک بچے اورایک موٹر سائیکل سوار کوکچل ڈالا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقہ میں تیز رفتار کار سوار نے 6سالہ بچے کو ٹائروں تلے کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس کے مطابق 6سالہ بچہ علی سڑک پار کر رہا تھا کہ نامعلوم کار سوار نے اس کو ٹائروں تلے کچل دیا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے ۔اطلاع ملنے پر متوفی کے لواحقین اور اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے اور لاش کو سڑک پر رکھ کر انہوں نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔بعد ازاں پولیس کی جانب سے انصاف کی فراہمی کے وعدے کے ساتھ وہ پرُ امن طور پر منتشر ہو گئے ۔پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ دریں اثناقرطبہ چوک میں نامعلوم کار سوار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹاروں تلے کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق 26سالہ عمران ریلوے میں کنٹریکٹ پر ٹکٹیں بیچتا اور اچھرہ میں کوارٹرز میں رہائش پذیر تھا ۔صبح کے وقت وہ قرطبہ چوک کے قریب سے گزر رہا تھا کہ نا معلوم کار سوار کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی چند سال قبل ہی شادی ہوئی تھی، 4بھائیوں اور 2بہنوں میں سب سے بڑا تھا۔ پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا اور فیصل آباد میں اس کے لواحقین کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -