پنجاب :584ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ،474شدید زخمی ہو گئے

پنجاب :584ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ،474شدید زخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز584ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں474افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ186افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران3افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 252 ڈرائیور،12 کم عمرڈرائیور، 306 مسافر اور 186 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ122ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 107 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 58حادثات میں 71 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان29 حادثات میں31متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل663متاثرین میں 523مرد اور140خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں476موٹر سائیکلز، 84 آٹو رکشے، 59موٹر کاریں،31مسافربسیں،35ٹرک اور 72 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -