لاہور سے سعودی عرب فرار ہونے کی کوشش کرنے والا قتل کا ملزم گرفتار

لاہور سے سعودی عرب فرار ہونے کی کوشش کرنے والا قتل کا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے جعلی دستاویزات پر لاہور سے سعودی عرب فرار ہونے کی کوشش کرنے والے قتل کے ملزم کو حراست میں لے کرضلع کرک پولیس کے حوالے کر دیا۔لاہور ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے رہائشی نوجوان مسافر فہیم اللہ پر دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج ہے جو عرصہ دراز سے مفرور ہے اور متعدد بار پشاور اور اسلام آباد سے سعودی عرب جانے کی ناکام کوشش کر چکا ہے۔ امیگریشن حکام کے مطابق فہیم اللہ نے اب کی بار لاہور ایئرپورٹ سے سعودی عرب فرار ہونے کی کوشش کی اور اصل دستاویزات کی بجائے جعلی سفری دستاویزات پر نام تبدیل کر کے خود کو شکیل خان ظاہرکیا لیکن پیشگی اطلاع ہونے پر امیگریشن عملے نے فہیم اللہ عرف شکیل خان کو حراست میں لے لیا۔امیگریشن حکام کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد ملزم فہیم اللہ کو خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جو قانون کے مطابق باقی ماندہ کارروائی عمل میں لائے گی۔

مزید :

علاقائی -