ڈیفنس، انویسٹی گیشن پولیس نے دو گینگز کے7 ملزم گرفتار کرلئے

ڈیفنس، انویسٹی گیشن پولیس نے دو گینگز کے7 ملزم گرفتار کرلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار ) تھانہ ڈیفنس اے کی انویسٹی گیشن پولیس نے دو خطرناک گینگ گرفتار کرلئے۔ شادیوں اور جنازوں میں جیبیں کاٹنے والے 5 افراد گرفتار جبکہ 2 موٹر سائیکل چوروں سے 8 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔پولیس کے مطابق گرفتار گینگ میں 2 موٹر سائیکل چور وقاص عرف کاشی اور حمزہ نے شہر کے مختلف علاقوں سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کیں جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ جیب تراشوں کا 5 رکنی گروہ نواز عرف ببلو کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان نواز اور اس کے 4 ساتھی جنازوں اور شادیوں میں شامل ہوکر لوگوں کی جیبیں کاٹتے تھے۔ ملزمان سے50 ہزار روپے اور 9 موبائل فونز برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -