بچے اغوا کرنے کے شک میں 3افراد کی پٹائی، پولیس کے حوالے

بچے اغوا کرنے کے شک میں 3افراد کی پٹائی، پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے بچے اغوا کرنے کے شک میں 3افراد کو پکڑ کے پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ،پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مدینہ کالونی کے علاقہ میں شہریوں نے دو افراد کو بچے اغوا کرنے کے شک میں پکڑ لیا اور بعد ازاں خوب پٹائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس کے مطابق دونوں افراد ریڑھی بان ہیں اور ان کا اغوا کاری سے کوئی تعلق نہیں ہے البتہ اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔دوسرے واقعہ میں نظام آباد کے علاقہ میں شہریوں نے ایک شخص کو معصوم بچے کو زبردستی اپنے ساتھ لے جاتے دیکھا تو اس کو پکڑ کر دھنائی کر ڈالی اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس نے دونوں واقعات میں کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -