پرانی انارکلی، تین افر اد نے ٹریفک وارڈن کو مار مار کر لہولہان کر دیا

پرانی انارکلی، تین افر اد نے ٹریفک وارڈن کو مار مار کر لہولہان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار) پرانی انارکلی کے علا قہ میں تین افر اد نے ٹریفک وارڈن کو مار مار کر لہولہان کر دیا، پو لیس نے تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ عبد المنان ،ظفر اقبال اور منیب موٹر سائیکلوں پر جارہے تھے کہ اس دوران ٹر یفک وارڈن شہز اد کے روکنے پر تینوں الجھ پڑے اور ٹریفک وارڈن شہزاد کو مارنا شروع کر دیا ۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی ٹریفک اور دیگر وارڈنز موقع پر آگئے اور تینوں ملزموں کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔پو لیس کے مطا بق تینو ں نوجو ا ن ون ویلنگ کر رہے تھے کہ انہیں روکا گیا جنہو ں نے ٹر یفک وارڈن شہز اد کو تشد د کا نشا نہ بنا یا۔

مزید :

علاقائی -