رائے ونڈتھانہ کے مین گیٹ کے سامنے سے موٹرسائیکل چوری،مقدمہ درج نہ ہوسکا

رائے ونڈتھانہ کے مین گیٹ کے سامنے سے موٹرسائیکل چوری،مقدمہ درج نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رائے ونڈ(نمائندہ پاکستان) رائے ونڈ تھانہ کے مین گیٹ سے ہنڈا 125چوری ،پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان۔تفصیلات کے مطابق ملک یاسین نے اپنی موٹر سائیکل ہنڈا 125 تھانہ کے مین گیٹ کے ساتھ کھڑی کی اور لاک کرنے کے بعد تھانہ کے اندر چلا گیا ایس ایچ او سے ملاقات کے بعد واپس باہر آیا تو اس کی موٹر سائیکل غائب تھی، پولیس اس کو صرف رسمی تسلیاں دیتی رہی لیکن مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

مزید :

علاقائی -