اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے منشیات سمیت جدید اسلحہ برآمد کر لیاگیا

اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے منشیات سمیت جدید اسلحہ برآمد کر لیاگیا

  

لاہور(وقائع نگار) ریس کورس پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے منشیات سمیت جدید اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملز م زبیر خان اسلام پورہ کا رہائشی ہے جس کے قبضے سے 4کلو گرام منشیات، نائن ایم ایم پستول اور ٹرپل ٹو بور رائفل برآمد ہوئی جبکہ چھاپے کے دوران ملزم کے دوسرے ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم زبیر خان فیکٹری ایریا کے علاقے میں ہونے والی 23 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث تھا تاہم ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم زبیر خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -