چین میں شنزن سپیڈ کی جگہ پنجاب سپیڈنے لے لی، لی فزوگ کی شہباز شریف کو مبارکباد

چین میں شنزن سپیڈ کی جگہ پنجاب سپیڈنے لے لی، لی فزوگ کی شہباز شریف کو ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) چین کے قومی ادارہ توانائی (National Energy Administration) کے نائب منتظم ( Vice Administrator) لی فزوگ، (Mr. Li Fanrog)نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی غیر معمولی صلاحیتوں اور منصوبوں کی انتہائی برق رفتاری سے تکمیل کی رفتار کو شاندار الفاظ میں سراہا اور کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کے مشترکہ تعاون سے سی پیک کے منصوبوں کو جس برق رفتاری سے آگے بڑھایا جا رہا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ۔ چین میں بھی اتنی تیز رفتاری سے منصوبوں کو مکمل نہیں کیا گیا جتنی تیز ی سے پنجاب میں منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے۔ بلا شبہ اس کا کریڈٹ پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف کی قیادت کو جاتا ہے جنہوں نے ہر موقع پر سی پیک کے منصوبوں کے لئے بے پایاں تعاون کیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اب چین میں شنزن سپیڈ کی اصطلاح کی جگہ پنجاب سپیڈ نے لے لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کل ساہیوال جا رہا ہوں جہاں میں 1320 میگا واٹ کے کول پاور پلانٹ کے منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لوں گا۔

اور پنجاب سپیڈ کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کروں گا۔ انہوں نے چین میں شنزن سپیڈ کی جگہ پنجاب سپیڈکی اصطلاح کی جگہ لینے پر وزیر اعلی شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی غیر معمولی صلاحیتوں کو چین کا زبردست خراج تحسین ہے ۔وزیر اعلی نے اپنی تقریر میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بے پایاں چینی تعاون پر چینی قیادت اور عوام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

مبارکباد

مزید :

علاقائی -