جنرل راحیل شریف جمہوریت کی کشتی کو پار لگائیں گے،جاوید ہاشمی
لاہور(آئی این پی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف جمہوریت کی کشتی کو پار لگائیں گے جو بھی حکومت گرانے کی بات کرے وہ غلط ہے ‘موجودہ حکومت کو اپنے 5 سال پورے کرنے چاہیں ۔اپنے ایک انٹر ویو میں مخدوم جا وید ہاشمی نے کہا ہے کہ یہ خوش آئین بات ہے کہ جنرل راحیل شریف جمہوریت پسند آفیسر ہیں ، وہ جمہوریت کی کشتی کو پار لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی حکومت کو گرانے کی بات کرے وہ غلط ہے‘موجودہ حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہیں اور ملک میں جمہوری عمل آگے بڑھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے جب تحریک انصاف نے استعفے جمع کروائے تھے تو میں نے عمران خان سے کہا تھا کہ آپ لوگ اسمبلی سے استعفے واپس لے لیں گے اگر ہمت ہوتی تو میری طرح اسمبلی فلور پر کھڑے ہوکر اپنے استعفے کا اعلان کرتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو احتجاج کرنا چاہیے مٹھائیاں بانٹنے کی باتیں نہیں کرنی چاہیے اگر ملک میں انتشار ہوگا تو کوئی تیسری قوت فائدہ اٹھا سکتی ہے۔