مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں :سید علی گیلانی

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں :سید علی گیلانی

سرینگر (آن لائن) حریت چیئرمین سید علی گیلانی نے ریاست جموں و کشمیر میں جاری تحریک آزادی کے حوالے سے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں ہو رہی قتل و غارت اور کربلا جیسی صورت حال پر پاکستانی حکمرانوں اور وہاں کے عو ام کو بے چین کئے ہوئے ہیں اپنے ایک بیان میں سید علی گیلانی نے کہا کہ پچھلے کئی ہفتوں سے ملک میں ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کشمیر کے حوالے سے بہت ہی متحرک اور فعال کوششوں میں مصروف ہے اسی سلسلے میں پاکستانی حکومت نے اسلام آباد میں مختلف ممالک میں مقیم اپنے سفارتکاروں کی ایک اہم کانفرنس بلا کر پوری دنیا کے ساتھ مظلوم کشمیریوں کو بھی یہ حوصلہ مند پیغام دیا کہ پوری دنیا کے انصاف اور آزادی پسند عوام کو ہماری حق و انصاف کی آواز کے ساتھ آواز ملانے پر اپنے آپ کو مجبور پا رہے ہیں ۔یہ ہمارے جوانوں کی اٹھتی جوانئیوں کو خراج ہے یہ ہمارے معصوم بچوں کی بینائی سے محروم آنکھوں کا ثمر ہے یہ ہماری ماؤں بہنوں کی چیخ و پکار کا حاصل ہے آزادی پسند راہنما نے پاکستان میں ہو رہی سارک کانفرنس کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں امن و امان پر زور دار تقاریر کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا جب تک آپ سب لوگ اپنے گھر کے گرد و نواح میں ہو رہے کشت و خون اور انسانی سروں کے اس خطے کے بسنے والے عوام کے بے حس حکمران اس ناانصافی کی اصلی اور بنیادی مرض کا علاج نہیں کریں گے۔

تب تک ان لوگوں کا آپس میں مل بیٹھ کر امن اور تعمیر و ترقی پر بحث و مباحثہ کرنا وقت کے زیاں کے سوا کچھ نہیں ۔

مزید : علاقائی