ایف بی آر نے پراپرٹی کی قیمتوں کے تعین ویلیو ایشن ٹیبل جاری کردیا

ایف بی آر نے پراپرٹی کی قیمتوں کے تعین ویلیو ایشن ٹیبل جاری کردیا

لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے پراپرٹی کی قیمتوں کے تعین کے لیے لاہور،کراچی سمیت دیگرشہروں کے لیے ویلیو ایشن ٹیبل جاری کردیا۔کٹیگری ون میں شامل پراپرٹی کی ویلیو سب سے زیادہ ہے اور یہ ٹیبل کے حساب سے 25 ہزار روپے مربع گز ہے۔ دوسری جانب سب سے کم قیمت والے علاقے میں پراپرٹی کی ویلیو 600 روپے مربع گز مقرر کی گئی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیبل میں شامل نہ کیے گئے علاقوں کی قیمت کا اندازہ متصل علاقے کی کم ترین ویلیو ایشن سے کیا جاسکتا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق لاہور میں پراپرٹی کی قیمت کا تعین ٹاؤن کے اعتبار سے کیا گیا ہے جبکہ کراچی کی طرح پراپرٹی کو رہائشی اور کمرشل کے درجے میں تقسیم کیا گیا ہے لیکن ویلیو ایشن ٹیبل کے مطابق لاہور میں بنے ہوئے گھر اور پلاٹ میں کوئی فرق نہیں رکھا گیا۔ لاہور میں رہائشی پلاٹ کی قیمت 2 سے 50 لاکھ روپے تک فی مرلہ طے کی گئی ہے۔

مزید : علاقائی