جرائم پیشہ افراد کی عدم گرفتاری پر تاجروں اور شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ
لاہور (کامرس رپورٹر)صدر ڈویژن میں ڈکیتی اور چوری سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کی عدم گرفتاری پر تاجران اور شہریوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ، دھرنا،مظاہرین وزیر اعلیٰ آفس کلب روڈ پر کئی گھنٹے دھرنا دیکر نعرے بازی کرتے رہے، انجمن تاجران اور ٹریڈرز ونگ کے رہنماؤں عاطف اعوان، بشیر اعوان، وقار حسین سمیت درجنوں مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ عرصہ دراز سے صدر ڈویژن کے مختلف تھانوں گرین ٹاؤن، سندر انڈسٹریل زون، تھانہ چوہنگ سمیت دیگر تھانوں کی حدود میں مارکیٹوں، پلازوں اور بازاروں سمیت دیگر علاقوں میں ڈکیتی چوری سمیت دیگر کئی وارداتوں میں انویسٹی گیشن پولیس ملزمان گرفتاریاں نہیں کرسکی،شکایات کرنے پر انویسٹی گیشن پولیس افیسر عاطف نذیر کا رویہ بھی انتہائی ناروا ہونے کیوجہ سے احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔
، مظاہرین نے کہا کہ صدر ڈویژن پولیس اس مرتبہ بھی کرائم گراف میں پہلے نمبر کی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی اور کرائم کنٹرول نہ کرنے اور شہریوں کے مقدمات کے ملزمان کی عدم گرفتاری کی روش بھی برقرار ہے انہوں وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ صد ڈویژن انویسٹی گیشن میں اہل اور قابل افیسرز کی تعیناتی کرکے جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف اقدامات یقینی بنائیں۔
مظاہرہ