قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج پولینڈ روانہ ہو گی

قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج پولینڈ روانہ ہو گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 8 رکنی قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے(آج) جمعرات کو پولینڈ روانہ ہو گی۔پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق ورلڈ جونیئر سکواش چیمپین شپ رواں سال 6 سے 16 اگست تک پولینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں 6 کھلاڑی اور 2 آفیشلز جائیں گے۔ کھلاڑیوں میں اسرار احمد، عباس شوکت، احسن ایاز، کاشف آصف اور مہران جاوید اور سعدیہ گل شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں قمرالزمان منیجر اور امجد حان بطور کوچ ان کے ہمراہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ گروپ کیپٹن عامر نواز نے کہا کہ ورلڈ جونیئر سکواش چیمپےئن شپ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور امید ہے کہ ایونٹ میں قومی جونےئر ٹیم شاندار کارکردگی کا مظا ہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔

Back to Conversion Tool

مزید : کھیل اور کھلاڑی