29 ویں نیشنل وویمنز ہاکی چمپئن شپ اسلام آباد میں کھیلی جائیگی

29 ویں نیشنل وویمنز ہاکی چمپئن شپ اسلام آباد میں کھیلی جائیگی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 29 ویں نیشنل ویمنز ہاکی چمپئن شپ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں پاکستان واپڈا‘ ریلوے ‘ آرمی ‘ ایچ ای سی ‘ پنجاب کلرز ‘ پنجاب وائٹس‘ سندھ کلرز ‘ سندھ وائٹس‘ خیبر پختونخوا ‘ بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔پاکستان واپڈا اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی‘ ٹیمیوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ٗدونوں گروپوں سے دو ‘ دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

‘ ایونٹ کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔بہترین گول کیپر‘ بہترین کھلاڑی اور ٹاپ سکوررکو انعامات دیئے جائیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی