انگلینڈ 500ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

انگلینڈ 500ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ نے 500ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کااعزازحاصل کرکے ایک اور ریکارڈ بنالیا ہے۔انگلینڈ 500 ٹیسٹ کی میزبانی کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔ ایجبسٹن میں شروع ہونے والا ٹیسٹ ہوم گرانڈز پر انگلینڈ کا پانچ سو واں ٹیسٹ تھا۔پاکستان نے اب تک صرف151 ٹیسٹ کی میزبانی کی ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ میں انگلینڈ 500ٹیسٹ کی میزبانی کرنے والا پہلا ملک بنا ہے، ان 500 ٹیسٹ میں انگلینڈ نے206 میں کامیابی اور 115میں اسے شکست ہوئی،انگلینڈ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ لارڈز کے میدان پر کھیلے گئے ، گراؤنڈ نے انگلینڈ نے 131 ٹیسٹ کی میزبانی کی۔آسٹریلیا نے 1877ا سے 2016تک 404 ٹیسٹ کی میزبانی کی جس میں سے 230جیتے اور 95پچیانوے میں اسے شکست ہوئی.بھارت نے 248، ویسٹ انڈیز نے 235 اور جنوبی افریقا نے 215ٹیسٹ میچز کی میزبانی کی۔ 7سال سے میزبانی سے محروم پاکستان نے اپنے ہوم گرانڈز پر1951 سے 2009 تک صرف 151 ٹیسٹ میچز کھیلے.56 میں اسے کامیابی اور 22بائیس میں شکست ہوئی جبکہ 73 ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے۔آخری نمبر پر موجود سری لنکا نے126 ٹیسٹ میچز میں میزبانی کے فرائض انجام دیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی