پی سی بی یو اے ای کی ڈیڈ وکٹ پر ہوم سیریز کا انعقاد بند کرے :محمد یوسف

پی سی بی یو اے ای کی ڈیڈ وکٹ پر ہوم سیریز کا انعقاد بند کرے :محمد یوسف

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اپنی ہوم سیریز یو اے ای میں کھیلتارہا تو آیندہ چند برسوں میں اچھے پلیئرزپیدا نہیں کرسکیں گے ، یو اے ای کی پچز پاکستان کی صلاحیتوں کو نقصان پہنچارہی ہیں۔ پی سی بی کو سری لنکا یا بنگلادیش میں ہوم سیریز کا انعقاد کرنا چاہیے یہ مقام کم از کم یو اے ای سے بہتر ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں محمد یوسف نے کہا کہ ابوظہبی، دبئی اور شارجہ کی فلیٹ اور لو بانس پچز پہلے ہی ہمیں اور ہمارے پلیئرز کو کافی نقصان پہنچاچکی ہیں اگر ہم نے یو اے ای میں اپنی ہوم سیریز کھیلنا نہ چھوڑی تو مشکل پچز کے لیے اچھے پلیئرز تیار نہیں کرسکیں گے۔محمد یوسف نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف 2014دو ہزار چودہ کی سیریز میں پاکستان نے ان پچز پر نو سنچریاں بنائیں۔ ہم انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میں صرف ایک سنچری ہی بن سکی ہے،، ابھی تک ہم انگلش پچز کا بہتر انداز میں مقابلہ نہیں کرسکیں گے،سابق اسٹائلش بیٹسمین کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو سری لنکا یا بنگلادیش میں ہوم سیریز کا انعقاد کرنا چاہیے یہ مقام کم از کم یو اے ای سے بہتر ہے۔محمد یوسف نے پاکستان کے لیے90 ٹیسٹ اور 288 ون ڈے میں 39 سنچریوں کی مدد سے 17250 رنز اسکور کیے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی