کھیل کا جنون،عامرخان ٹوٹے ہاتھوں سے باکسنگ کرتے رہے

کھیل کا جنون،عامرخان ٹوٹے ہاتھوں سے باکسنگ کرتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (آئی این پی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ تیرہ سال سے ٹوٹے ہاتھ سے فائٹ کررہا تھا اوراب تکلیف بڑھ گئی تھی اس لیے آپریشن کرالیا ہے اور جنوری میں پوری طاقت کے ساتھ رنگ میں اترنے کے لیے پرجوش ہوں۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کہتے ہیں 13سال پہلے ان کا ہاتھ ٹوٹ گیا تھا۔ باکسنگ میں ورلڈ چیمپین بننے کے لیے انجری چھپائی رکھی اور تکلیف میں فائٹ کرتا رہا۔عامر خان نے کہا کہ انھوں نے انجری اس لیے چھپائی کہ وہ حریفوں کو اپنی کمزوری بتاکر نفسیاتی برتری دینا نہیں چاہتے تھے۔سابق چیمپین باکسر نے بتایا کہ انجری کے باعث وہ حریف کو صرف چالیس فیصد قوت سے مکا رسید کرتے تھے مگر اب آپریشن کرالیا ہے اور رنگ میں سو فیصد کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہیں۔عامر خان2009 میں ٹوٹے ہوئے ہاتھ کے ساتھ ہی برطانیہ کے سب سے کم عمر ورلڈ چیمپین بنے جب انھوں نے ڈبلیو بی اے لائٹ والٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔عامر خان اب تک 35 پروفیشنل فائٹ لڑچکے ہیں. 31 میں انھوں نے کامیابی سمیٹی اور 19 مرتبہ حریفوں کو ٹوٹے ہوئے ہاتھ کے ساتھ ناک آوٹ کیا۔