مثبت ڈوپ ٹیسٹ،ایک اور بھارتی ایتھلیٹ اولمپکس سے باہر

مثبت ڈوپ ٹیسٹ،ایک اور بھارتی ایتھلیٹ اولمپکس سے باہر

برازیلیا (آئی این پی)بھارت کا ایک اور ایتھلیٹ مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے باعث ریو اولمپکس سے باہر ہو گیا۔دھرم بیر سنگھ نے 200 میٹر ریس کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ریو اولمپکس کے آغاز میں اب صرف دو دن رہ گئے ہیں لیکن مثبت کے ساتھ منفی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں ۔ بھارت کی جانب سے ریو اولمپکس میں دو سو میٹر ریس کے لیے کوالیفائی کرنے والے بھارت کے دھرم بیر سنگھ بھی ڈوپ ٹیسٹ میں فیل ہو گئے ہیں۔ان سے پہلے بھارت ہی کے پہلوان نرسنگھ یادو اور شاٹ پٹ میں حصہ لینے والے ایتھلیٹ اندر جیت سنگھ کا ڈوپ ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی