برمنگھم ٹیسٹ، قومی سکواڈ میں 2تبدیلیاں،سمیع اسلم اور سہیل خان حصہ بنے

برمنگھم ٹیسٹ، قومی سکواڈ میں 2تبدیلیاں،سمیع اسلم اور سہیل خان حصہ بنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برمنگھم (آئی این پی)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹا س جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا،تیسرے میچ میں پاکساتنی سکواڈ میں 2اور انگلش سکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔ قومی ٹی میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اوپنر شان مسعود کی جگہ سمیر اسلم جبکہ وہاب ریاض کی جگہ سہیل خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے پرامید ہیں اور میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پچ پر پہلے باولنگ کرنا بہتر لگ رہا ہے اسی لیے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انگلینڈ کو زیادہ سکور نہیں کرنے دیں گے۔ انگلش ٹیم کے کپتان الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں کارکردگی اچھی رہی اور اس میچ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور زیادہ سکور کرکے پاکستان کو دباو میں لانے کی کوشش کریں گے ۔انگلینڈ کی ٹیم میں زخمی ہونے والے آل رانڈر بین سٹوکس کی جگہ سٹیون فن کی واپسی ہوئی ہے۔