اے بی ڈی ویلیئرز زخمی ہوکرسی پی ایل ایڈیشن سے باہر

اے بی ڈی ویلیئرز زخمی ہوکرسی پی ایل ایڈیشن سے باہر

جوہانسبرگ(این این آئی)جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز کیریبین پریمیرلیگ (سی پی ایل) کے دوران زخمی ہوکر ٹیم سے باہر ہوگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے فیف ڈوپلیسی کو کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔اے بی ڈی ولیئرز سی پی ایل کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور اگلے 6 ہفتوں تک کرکٹ سے دور ہوں گے ٗجنوبی افریقہ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلے گی جس کیلئے فاسٹ باؤلر مورنے مورکل بھی زخمی ہونے کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے ،مورنے مورکل کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور انھیں 6 ہفتوں کیلئے آرام کا مشورہ دیا گیا گزشتہ ایک سال کے دوران ٹیم سے باہر ہونے والے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین اور ورنن فلینڈر کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ 19 اگست کو ڈربن اور دوسرا ٹیسٹ 27 اگست کو سنچورین میں شروع ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی