اوباما امریکی تاریخ کے بدترین صدر ہیں ان کا دور تباہ کن رہا،ٹرمپ

اوباما امریکی تاریخ کے بدترین صدر ہیں ان کا دور تباہ کن رہا،ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اے این این) امریکہ کے صدارتی انتخاب میں رپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر صدر اوباما کی تنقید کے بعد جوابی وار کرتے ہوئے ان کے دورِ اقتدار کو تباہ کن قرار دیا ہے۔رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی ٹیلیویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما کمزور اور غیرموثر رہے ہیں۔انھوں نے صدر اوباما کے روس اور یوکرین کے درمیان بحران سے نمٹنے کے طریق کار کا مذاق اڑایا۔ٹرمپ نے کہا: یوکرین کو دیکھو۔ وہ یوکرین کے بارے میں بات کرتے ہیں اور یہ کہ وہ روس کے بارے میں کتنے سخت ہیں۔ اسی دوران روس نے کرائمیا پر قبضہ کر لیا۔ادھر ٹرمپ پر اس بات پر تنقید کا سلسلہ جاری ہیکہ انھوں نے عراق میں مارے جانے والے ایک مسلمان امریکی فوجی کے والدین پر لفظی حملہ کیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -