بلاول نے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دیں
اسلام آباد( آن لائن )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی تمام تنظیمیں ختم کردی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری عبدالمجید اور سیکرٹری جنرل لطیف اکبرسمیت تمام عہدیدار معزول کردیے گئے ہیں۔بلاول بھٹو پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی آرگنائزنگ کمیٹی اسی ہفتے قائم کریں گے۔ اسی طرح آزاد کشمیر میں اپوزیشن لیڈر کے لیے چودھری یٰسین کو نامزد کردیاگیاہے۔