پانامہ پیپرز حکومت کے گلے کی ہڈی بن چکاہے ، پرویز الٰہی

پانامہ پیپرز حکومت کے گلے کی ہڈی بن چکاہے ، پرویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوکاڑہ (آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس کھوکھلے دعوؤں کے سوا کچھ بھی نہیں ، آج ماضی کے مقابلے میں مہنگائی ، بیروزگاری اور لاقانونیت عروج پر ہے ۔ماضی میں ملکی دولت لوٹنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی باتیں کرنے والے آج خود اپنے احتساب سے خوف زدہ دکھائی دیتے ہیں ۔پانامہ پیپرز پر حکومت سنجیدگی دکھانے کی بجائے وقت گزاری جیسے حربے استعمال کررہی ہے لیکن یہ اِن کے گلے کی ہڈی بن چکاہے ۔ اِن خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ ضلع اوکاڑہ کے کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب کے سارے وسائل اورنج ٹرین اور جنگلہ بس جیسے منصوبوں کی نظر کردئیے گئے جبکہ باقی صوبے کے شہروں کو یکسر نظرانداز کردیا گیاہے ۔ جس ملک میں عوام کو دووقت کی روٹی نصیب نہ ہووہاں پر اس قسم کے منصوبے بناکر تمام وسائل کو جھونک دینا کہاں کی عقل مندی ہے جس سے عام آدمی کو فائدہ کی بجائے نقصان پہنچ رہا ہو، کتنے غریب خاندانوں کے بستے گھروں کو اس منصوبے کی آڑ میں تباہ کردیا گیا، کتنے لوگوں سے روزگار چھین کر انہیں بیروزگارکردیاگیا۔ لوگوں کو ڈلیور کرنا حکومت کا بنیادی فرض ہوتاہے اُن کی زندگیوں کو اجیرن بنانا نہیں ۔جب یہ لوگ عام اِنتخابات میں عوام کے سامنے جائیں گے توانہیں دال آٹے کا بہاؤ پتہ چل جائے گا، کھوکھلے نعروں سے حکومت کی مقبولیت کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا۔ پنجاب کا نام نہاد خادم اعلیٰ ماضی میں قومی دولت لوٹنے والوں کو گھسیٹ کر کٹہرے میں لانے کی باتیں کرتاتھا، آج جب اُن کے اپنے احتساب کی باتیں ہوتی ہیں تو خوفزدہ دکھائی دیتے ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -