مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیو ں کے اللہ اکبراور آزادی کشمیر کے نعرے

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیو ں کے اللہ اکبراور آزادی کشمیر کے نعرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر( اے این این )مقبوضہ کشمیرمیں جذبہ آزادی سے سرشارنوجوانوں کے محاصرے خوفزدہ ہوکرایک میجرسمیت بھارتی فوجی اہلکاروں نے کشمیرکی آزادی کے حق میں نعرے لگادیئے ، نعرہ تکبیر بھی بلندکیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز سے وابستہ میجر چند اہلکاروں کے ساتھ قاضی گنڈ کے گاؤں ویسو میں داخل ہوا اورلوگوں سے اوقاف کمیٹی کے صدر کا پتہ پوچھااس دوران قریب واقع مسجد میں نماز عصر ادا کرنے والے لوگ بھی باہر آگئے جبکہ جذبہ آزادی سے سرشار نوجوانوں نے افسر سمیت اہلکاروں کے گرد گھیرا ڈال دیا۔ فوجی میجر نے فوراً نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور آزادی کشمیرلگا دئیے ۔ کشمیری نوجوانوں نے میجر کو کندھے پر اٹھا لیا اور دوبارہ نعرے لگانے کیلئے کہا ، یہ سلسلہ 20 منٹ تک جاری رہا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ ماہ بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک حریت پسندنوجوان برہان وانی کی شہادت کے واقعہ کے بعدبڑے پیمانے میں احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے اس دوران قابض فوج کے ظلم وتشددسے تقریباً50افراد شہیداورسوسے زائدزخمی ہوچکے ہیں جبکہ پاکستان سمیت دیگرممالک اورعالمی اداروں نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرشدیدتشویش کااظہارکیاہے۔

مزید :

صفحہ اول -