کوئٹہ ، سپینی روڈ پر بم پھٹنے سے 5افراد زخمی

کوئٹہ ، سپینی روڈ پر بم پھٹنے سے 5افراد زخمی

کوئٹہ(اے این این)کوئٹہ کے علاقے سپنی روڈ میں زائرین کی بس کو اڑانے کی کوشش ناکام ہوگئی ،دھماکے سے تین سیکورٹی اہلکار وں سمیت 5 افراد ازخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے شام کوئٹہ کے علاقے سپینی روڈ کے کنارے نصب بم زور دا ردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار ، ایک خاتون اور ایک شخص زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ۔واقعہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔سکیورٹی فورسز نے ارد گرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ، تاہم آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی

مزید : صفحہ اول