آج کچھ لوگ اللہ سے نہیں ڈریکولا سے ڈرتے ہیں،وفاق اور سندھ کے درمیان معاملہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہنا چاہئے ، خورشید شاہ

آج کچھ لوگ اللہ سے نہیں ڈریکولا سے ڈرتے ہیں،وفاق اور سندھ کے درمیان معاملہ ...

  

اسلام آباد (آئی این پی)قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ مجھے آج معلوم ہوا کہ کچھ لوگ اللہ سے نہیں بلکہ ڈریکولا سے ڈرتے ہیں۔ بدھ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق اور سندھ کے درمیان معاملہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہنا چاہئے اور جو لوگ معاملات کو آئین اور قانون کو پسِ پشت ڈال کر ذاتیات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں وہ جان لیں کہ ذاتیات کا رویہ آمرانہ رویہ ہوتا ہے اور اس سے جمہوریت اور جمہوری اقدار کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اَمریت اور اَمرانہ رویوں سے ہم ماضی میں ناقابل تلافی نقصان اٹھا چکے ہیں اور اب ہم ملک و قوم کے مفاد میں اس روش کا راستہ روکیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -