بلاول رینجرز اختیارات پر مشاورت کیلئے دبئی روانہ
کراچی (سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی زرداری سے اہم امور پر مشاورت کے لیے دبئی روانہ ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے حوالے سے دبئی میں ایک بار پھر اہم فیصلوں کے لئے پیپلز پارٹی کے بڑوں کی بیٹھک ہو گی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی سے دبئی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں جبکہ سابق صدر آصف زرداری پہلے ہی دبئی میں موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں اجلاس کے دوران سندھ کابینہ میں توسیع اور رینجرز اختیارات کے معاملات پر بات چیت ہو گی۔