نوبل انعام یافتہ مصری سائنسدان کا امریکا میں انتقال

نوبل انعام یافتہ مصری سائنسدان کا امریکا میں انتقال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ (اے پی پی) مصری نڑاد امریکی نوبیل انعام یافتہ کیمیا دان ڈاکٹر احمد زویل کل منگل کو امریکا میں 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔احمد زویل کو 1999ء میں اس وقت نوبل انعام کا اہل قرار دیا گیا جب انہوں نے ’فیمٹو سائنس‘ پر ریسرچ کی۔ فیمٹو سائنس کے ذریعے ایٹم کے ذرات کو فیمٹو سیکنڈ میں حرکت کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ خیال رہے کہ ایک سیکنڈ میں 10 ارب فیمٹو سکینڈ پائے جاتے ہیں۔احمد زویل کی میت مصر میں تدفین کے لیے قاہرہ منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ 2013ء میں ڈاکٹر زویل کے معالجین نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ریڑھ کی ہڈی کے سرطان کا شکار ہیں اور مرض مشکل دور میں داخل ہوچکا ہے تاہم ڈاکٹروں نے ان کا علاج بھی شروع کردیا تھا۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ڈاکٹرا حمد زویل کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے پوری قوم کے لیے افسوسناک خبر قرار دیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -