سخت گیر تومومی اناڈا کے جاپان کے وزیر دفاع بننے کا امکان

سخت گیر تومومی اناڈا کے جاپان کے وزیر دفاع بننے کا امکان

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے اپنی کابینہ کے ردوبدل میں حکمراں پارٹی کے منصوبہ بنانے والے شعبہ کی سربراہ سخت گیر تومومی اناڈا کو ملک کی وزیر دفاع بنا سکتے ہیں جو چین اور جنوبی کوریا دونوں کیلئے پریشانی کا سبب ہو سکتا ہے۔

تومومی اناڈا جاپان کی جنگ کے زمانہ کی تاریخ کے بارے میں قدامت پسند نظریہ رکھنے والی خاتون ہیں اور جاپان کے سیاسی حلقوں میں اپنے سخت گیر موقف کے باعث مشہور ہیں

مزید : عالمی منظر