ترکی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ (آج) روانہ ہو گا

ترکی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ (آج) روانہ ہو گا

  

انقرہ (اے پی پی) امسال ترکی سے حج کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے مقدس سر زمین کو جانے والے 60 ہزار عازمین حج کا پہلا قافلہ (آج) جمعرات کو سفر پر روانہ ہو گا۔اس قافلے کا کم سن ترین رکن27 جولائی2016 کو پیدا ہونے والا آدم خلیل نامی شیر خوار بچہ ہے تو عمر رسیدہ ترین ایک فاطمہ ارسلان ہیں۔محکمہ مذہبی امور کی حج و عمرہ کی ڈائریکٹریٹ جنرل سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق امسال ترک عازمین حج کا 43 فیصد مردوں اور 57 فیصد خواتین پر مبنی ہے۔جبکہ ترکی سے 2 ہزار ایک سو افراد مقدس سر زمین پر ترک عازمین حج کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کا بندو بست کریں گے۔حج سے واپسی کا عمل 17 ستمبر سے شروع ہوتے ہوئے 7 اکتوبر کو اختتام پذیر ہو گا۔

مزید :

عالمی منظر -