چینی محبوبہ کے انتظار میں ہالینڈ کا ایک شخص تھک ہار کر ہسپتال پہنچ گیا

چینی محبوبہ کے انتظار میں ہالینڈ کا ایک شخص تھک ہار کر ہسپتال پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہونان( آن لائن ) محبت میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن چینی محبوبہ کے انتظار میں ہالینڈ کا ایک شخص تھک ہار کر ہسپتال پہنچ گیا۔41 سالہ الیگزینڈر پیٹر چیرچ ہالینڈ سے چینی صوبہ ہونان پہنچے تاکہ آن لائن بننے والی گرل فرینڈ زانگ سے ملاقات کر سکیں۔چانگشا ایئر پورٹ پر وہ دس دن اپنی گرل فرینڈ کا انتظار کرتے رہے لیکن وہ ملنے نہیں آئی۔* سترہ لڑکیوں سے بیک وقت ’عشق‘ پر گرفتاراس واقعے پر چین میں ان پر تنقید اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔الیگزینڈر پیٹر چیرچ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان کی 26 سالہ زانگ سے دو ماہ قبل ایک ایپ پر ملاقات ہوئی اور دونوں میں پیار ہو گیا۔الیگزینڈر پیٹر چیرچ کے مطابق انھوں نے زانگ سے ملاقات کے لیے چین جانے کا فیصلہ کیا۔
۔ لیکن جب وہ ہونان پہنچے تو وہ ان سے ملنے کے لیے نہیں آئی۔انھوں نے اگلے دس دن تک ایئر پورٹ چھوڑنے سے انکار کر دیا لیکن شدید جسمانی ٹھکاوٹ کی وجہ سے انھیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔اس خبر کے میڈیا پر جاری ہونے کے بعد زانگ نے مقامی ٹی وی چینل سے رابطہ کیا اور اپنے موقف کے بارے میں آگاہ کیا۔زنگ کے مطابق انھوں نے الیگزینڈر پیٹر چیرچ کے چین آنے کے فیصلے کو مذاق کے طور پر طور پر لیا۔زانگ کا کہنا ہے کہ ’ہم اپنے رومانوی تعلق میں آگے بڑھ گئے لیکن بعد میں ان سے کچھ بے حسی محسوس ہوئی۔‘’ایک دن اس نے مجھے اچانک ہی ایئر ٹکٹ کی تصویر بھیجی اور میں نے سوچا کہ یہ مذاق ہے اور میں نے بعد میں ان سے رابطہ نہیں کیا۔‘زانگ نے مزید کہا کہ جس وقت چیرچ ایئر پورٹ پہنچے اس وقت پلاسٹک سرجری کے لیے دوسرے صوبے میں تھیں اور ان کا موبائل فون بند تھا۔اس واقعے کے بعد چینی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر چیرچ کی ’نامعقولیت‘ پر سوالات اٹھائے گئے۔چین میں مائیکرو بلاگنگ کی مقبول ویب سائٹ ویبو پر ہیش ٹیک’ غیر ملکی اپنی آئن لائن محبوبہ سے ملنے کے لیے چانگشا گیا‘ ٹرینڈ کر رہا ہے۔اس پر ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ لازمی بے وقوف ہو گا، کیوں کوئی ایسا کرے گا؟

مزید :

عالمی منظر -