مغربی کنارے میں اسرائیلی کاروائیاں، 21 فلسطینی گرفتار

مغربی کنارے میں اسرائیلی کاروائیاں، 21 فلسطینی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں وسیع پیمانے پر کاروائیاں کرتے ہوئے 21 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ گرفتاریاں اسرائیلی فورسز کی جانب سے کی گئی کاروائیوں کے دوران عمل میں آئی ہیں۔ فلسطینی اسیران کی تنظیم نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے تمام اضلاع میں بیک وقت کاروائیاں کی جس میں الخلیل، طولکرم، جنین، رام اللہ، بیت لحم بھی شامل ہے۔گرفتار کئے گئے 21 فلسطینیوں میں ایک لڑکی بھی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام نے مصری قیدی محمد حسن السید کو رہا کردیا ۔
اور اسے مصری حکومت کے حوالے کرنے کے لئے کارروائی کررہی ہے۔مصری قیدی کو 003 غزہ پٹی سے اسرائیلی فوج پر دستی بم سے حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور تیرہ سال کی قید سنائی گئی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -