فرانسیسی صدر اور وزیر اعظم جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، پاکستانی سفیر

فرانسیسی صدر اور وزیر اعظم جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، پاکستانی سفیر

پیرس(آن لائن)فرانس میں پاکستان کے سفیرمعین الحق نے کہا کہ فرانسیسی صدر اور وزیر اعظم جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ،پاکستان کے فرانس کے ساتھ دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں ،صحافیوں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر نے کہا کہ فرانس کی چالیس کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں جبکہ چار سو سے زائد کمپنیاں تجارت کررہی ہیں۔انہوں نے سا بق سفیرکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غالب اقبال نے سفارتخانہ میں بہت اچھا کام کیا ہے جسے مزید بہتر کیا جائے گا تاکہ پاکستانی کمیونٹی کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔صحافی برادری نے سفیرپاکستان معین الحق کو ہرطرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید : عالمی منظر