شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل ’’روڈ ونگ‘‘ کا تجربہ
سیول(آن لائن)شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان میں بیلسٹک میزائل’’روڈونگ‘‘ کا تجربہ کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے جنوبی صوبے ہوانگ ہائی سے بحیرہ جاپان کی جانب یہ میزائل چھوڑا، تاہم اس کے کامیاب یا ناکام ہونے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔دوسری جانب جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اپنی اور اتحادیوں کی حفاظت کے لئے تیار ہے۔چند روز قبل شمالی کوریا کے ایک اعلی سفارت کار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ واشنگٹن نے پیانگ یانگ کے سربراہ کم جان ان کو پابندیوں کا سامنا کرنے والے افراد کی فہرست میں شال کر کے باقاعدہ جنگ کا آغاز کردیا ہے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے جنوبی صوبے ہوانگ ہائی سے بحیرہ جاپان کی جانب بیلسٹک میزائل ’’روڈونگ‘‘ کا تجربہ کیا ہے تاہم انھوں نے تجربے کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک مسلسل میزائل تجربے کر کے اقوام متحدہ کے قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شمالی کوریا کی جانب سے 3 بیلسٹک میزائل تجربے کئے گئے تھے جب کہ کم جان ان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے شمالی کوریا اب تک تقریباً 30 میزائل تجربات کر چکا ہے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا نے پڑوسی ملک کی جانب سے مسلسل میزائل تجربات کے باعث سیانگ جو کاؤنٹی میں جدید ترین امریکن تھاڈ دفاعی میزائل سسٹم نصب کر دیا تھا۔