وزیراعلیٰ نے کراچی میں مخدوش عمارتوں کی رپورٹ طلب کرلی

وزیراعلیٰ نے کراچی میں مخدوش عمارتوں کی رپورٹ طلب کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں مخدوش اور نالوں پر بنی ہوئی عمارتوں سے متعلق ایک ہفتہ میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔بدھ کو کراچی کے عبداللہ ہارون روڈ پر عمارت گرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے سیہون سے کمشنر کراچی کو فون کیا اور اس حادثے کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایک ہفتہ کے اندر مخدوش عمارتوں کی رپورٹ فراہم کی جائے اور یہ بھی بتایا جائے کہ کتنی عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا اور ان میں آباد لوگوں کی تعداد کیا ہے تاکہ پالیسی فیصلہ کیا جاسکے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ بھی رپورٹ دی جائے کہ کراچی میں نالوں پر بنی ہوئی عمارتوں کی تعداد کیا ہے اور ان کی حالت کیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر