132کے وی ٹرانسمیشن لائن این ٹی ڈی سی کے زیرکنٹرول نہیں

132کے وی ٹرانسمیشن لائن این ٹی ڈی سی کے زیرکنٹرول نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹی (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان نے روزنامہ پاکستان میں شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں بند روڈ کے علاقے میں 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے تار ٹوٹنے کے واقعہ سے این ٹی ڈی سی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ این ٹی ڈی سی صرف 500 کے وی اور 220 کے وی کے گرڈ سٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز کی ذمہ دار ہے۔ 132 کے وی سمیت دیگر ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ سٹیشنز کی ذمہ داری متعلقہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (Disco's) کی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ لیسکو کے 132 کے وی سرکٹ گلشن راوی کی تاریں تکنیکی فالٹ کے باعث ٹوٹ کر گریں۔ جسے لیسکو کے سب سٹیشن اینڈ ٹرانسمیشن سب ڈویژن سٹاف نے اپنے ایکسیئن کی سربراہی میں مرمت کیا۔ این ٹی ڈی سی نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے متعلقہ حکام کو بذریعہ خط بار بار یاددہانی کروائی ہے کہ مذکورہ سرکٹ کے آلات پر گنجائش سے زیادہ لوڈ نہ ڈالا جائے تاہم اس پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے این ٹی ڈی سی کے سسٹم پر بھی اثر پڑتاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -