گندم ایکسپورٹ پالیسی کادوہرا معیارمستردکرتے ہیں،بلال صوفی

گندم ایکسپورٹ پالیسی کادوہرا معیارمستردکرتے ہیں،بلال صوفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ایف پی سی سی آئی میں فلور ملنگ انڈسٹری کے چیئرمین ڈاکٹر بلال صوفی نے گندم ایکسپورٹ پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک امتیازی پالیسی ہے جو مخصوص مافیا بنوا رہا ہے اور اس کا مقصد گندم کو یہیں فروخت کرکے دو دو ہاتھ سے FBR اور پنجاب و سندھ حکومت کو لوٹناہے۔ ڈاکٹر بلال صوفی نے کہا کہ پاکستانی عوام تو 1300 روپے فی من والی گندم کا آٹا کھا رہے ہیں جبکہ افغانی عوام کے لئے حکومت قومی خزانہ سے Rebate دے کر پاکستانی لوگوں سے امتیازی سلوک کر رہی ہے۔ ڈاکٹر صوفی نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، کابینہ کمیٹی کے سربراہ رانا ثناء اللہ اور وزیراعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ 800 روپے فی من گندم باہر والوں کے لئے لٹانے کی بجائے ملک بھر کی فلور ملوں کو 1100 روپے میں گندم دی جائے تاکہ ملک میں 100 روپے فی تھیلا آٹا سستا ہوسکے۔

مزید :

صفحہ آخر -